رانا ثناء اللہ

عید کے بعد حکومت کو گھر بھیج دیں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عید کے بعد حکومت کو گھر بھیج دیں گے، ذرائع کے مطابق  رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد لانگ مارچ کریں گے اور حکومت کو چلتا کریں گے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم دوبارہ منظم ہو کر لانگ مارچ کا اعلان کرے گی، ملک و قوم کی اس ٹولے سے جان چھڑائیں گے، عید کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، اور قربانی سے پہلے ان کی قربانی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو ہمیں جاری رکھنا چاہیے تھا، لانگ مارچ کا منسوخ ہونا غلط ہوا ہے لیکن قربانی کی عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی، خیال تھا کہ شاید پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی وجہ سے استعفوں سے اجتناب کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ رانا  ثناء اللہ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ پارٹیوں نے تجویز دی کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ استعفوں سے متعلق اختلاف کو بیٹھ کر حل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا ایک مؤقف ہے، پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں گئی ہے، امید ہے کہ پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے