شہباز شریف

معصوم افراد کا لہو بہانے والوں کو گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی میں منی ٹرک میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم افراد کا لہو بہانے والوں کو گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  نے کراچی میں ٹرک میں ہوئے دھماکے میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کا قتل کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب سے آنے والے خاندان کو بے رحمی سے نشانہ بنانا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے