انوار الحق کاکڑ

وزیراعظم کی بروقت اور شفاف الیکشن کروانے کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم نے ایک بار پھر بروقت اور شفاف الیکشن کروانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اس وقت ملک میں سیکیورٹی چیلنجز پہلے سے زیادہ ہیں مگر وہ سیکیورٹی چیلنجوں کو سیاسی عمل سے نہیں جوڑنا چاہتے۔ عوام سے ووٹ لینے کے لیے محرومی کارڈ استعمال کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے۔ بلوچ طلبہ کی گمشدگی کے کیس میں عدالت میں طلبی کے معاملے پر کہا کہ وہ 29 نومبر کو بیرون ملک ہوں گے، اس لیے عدالت میں پیشی ممکن نہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ عسکریت پسند مزدوروں اور اساتذہ کو قتل کرتے ہیں، عدالت کو چاہیے ہمیں اس معاملے پر بھی طلب کرے۔ دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر کوئی کنفیوژن نہیں، اگلے 2 ماہ میں ملک میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی۔ 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے، ہم اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کریں گے، نگراں حکومت کسی ایک سیاسی جماعت کو فیور نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں، سیاسی جماعتوں کی الیکشن سے متعلق جائز شکایتوں پر کارروائی ہوگی۔ پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو جلسوں اور ریلیوں سے نہیں روکا، الیکشن کے بعد سیاسی استحکام کے لیے بڑی جماعتوں کو سوچنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے