رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے عید سے پہلے حکومت کو رخصت کرنے کی یقین دہانی کروادی

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے عید سے پہلے پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار سے رخصت کرکے گھر بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب یہ نااہل حکومت مزید عوام اور اداروں کو بے وقوف نہیں بناسکتی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ججوں کی نگرانی کی جارہی ہے، جج فیصلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔ اس صورت حال میں عدالتوں سے انصاف کیسے مل سکتا ہے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر متعدد اداروں پر حملے گئے۔ عوام اب اس غیرآئینی ٹولے کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے ملتوی ہونے سے حکمرانوں کی دلی مراد پوری ہوگئی ہے لیکن پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا جائے گا اور حکومت کو رخصت کرنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے