مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ کی محرم میں سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام میں سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر، مشیر قانون مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جیز اور دیگر شریک ہوئے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی سندھ نے پولیس کو صوبے کے تمام اضلاع میں امن و امان بحال رکھنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام میں سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے