مراد علی شاہ

کراچی پولیس چیف کے دفتر کے واقعے کی تہہ تک پہنچیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پا ک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف کے دفتر کے واقعے کی تہہ تک پہنچیں گے، اس واقعے نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کا ہمارا عزم ہے، جو چاہتے تھے کہ طالبان ادھر آئیں وہ ان واقعات کے ذمے دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردوں کی خودکش جیکٹس کو ڈی فیوز کیا، ایک دہشت گرد کا تعلق لکی مروت جبکہ دوسرے کا وزیرستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کی جا رہی ہے، شہداء نے اپنی جان کی قربانی دیکر بڑے سانحے سے بچا لیا، پولیس اور رینجرز کے بہادر افسران و جوان مقابلے کے لیےخود آگے جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ  وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ حملے کے بعد باتیں ہونا شروع ہوگئیں کہ اتنے لوگ تھے، گاڑی کے چار مالک بدل چکے تھے مگر گاڑی پہلے مالک کے ہی نام پر تھی، جو گاڑیاں ٹرانسفر نہ ہوں انہیں گراؤنڈ کر دینا چاہیے، وہ گاڑی بھی ضبط کر لینی چاہیے اور دوبارہ واپس نہیں دیں گے۔ جو بندہ وردی میں نہ ہو اس کے پاس ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، پولیس سے کہوں گا کہ اس معاملے پر سخت نظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے