بلاول بھٹو

وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت سے جان چھڑالی جائے۔ بلاول بھٹو

حیدر آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و سلیکٹڈ حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آچکا ہے، ہم عوام پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف باہر نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حیدر آباد میں لانگ مارچ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے عمران خان کو گھر بھیجنا، صاف اور شفاف الیکشن کرانے ہوں گے۔ ابھی سے ہی کٹھ پتلی نے گھبرانا شروع کردیا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کی اس حکومت نے چاروں صوبوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی کی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس کو جواب دینا ہوگا۔ میڈیا پر پابندی لگائی جارہی ہے کہ حکومت کے خلاف نہ بولے، یہ وزیراعظم بزدل اور ڈرپوک ہے، یہ تنقید برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلیکٹڈ وزیراعظم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو پھر وہ انتخابات کا آج ہی اعلان کرے ہم تیار ہیں پاکستان کے عوام فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے