بلاول بھٹو

عمران خان کی حکومت کی پالیسی دہشت گردوں کو خوش کرنے کی تھی، وزیرخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی پالیسی دہشت گردوں کو خوش کرنے کی تھی، انہوں نے دہشت گردوں سے غیر مشروط مذاکرات کیے۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی پالیسی پر نئی سویلین اور عسکری قیادت نے فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ہ اپنی سر زمین پر ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے، افغانستان سے خطرات کے حل کے بغیر پاکستان میں سیکیوریٹی کا مسئلہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، نصف سے زائد تاریخ میں ملک فوج کے زیرِ کنٹرول رہا ہے، پاکستان اس وقت ٹرانزیشن کے وقت سے گزر رہا ہے۔

واضح رہے  کہ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف نے یونیفارم میں عوام کے درمیان ماضی میں فوج کی سیاست میں مداخلت کا اعتراف کیا، انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ عمل عوام، فوج اور ملک کے حق میں بہتر نہیں۔ اگر عمران خان اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لاتے ہیں تو ان کا سیاست میں مستقبل ہے، بد قسمتی سے میں انہیں طریقہ کار میں تبدیلی لا تا ہوا نہیں دیکھ رہا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے