الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ایوانِ صدر میں ہونے والی مشاورت میں نہ جانے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایوانِ صدر میں ہونے والی مشاورت میں نہ جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایوانِ صدر کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حکام شریک نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلی کے انتخابات پر چیف الیکشن کمیشن کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طے پایا کہ کہ الیکشن کمیشن 19 فروری کو صدرِ پاکستان کو جواب دے چکا ہے، الیکشن کمیشن کا اب بھی وہی 19 فروری والا مؤقف ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اہم اجلاس میں کہا گیا کہ انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیرِ التواء ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ابھی صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے