طلال چوہدری

فواد صاحب! مذاکرات کے پیچھے نہ چھپیں، چوری کا حساب دیں، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب! مذاکرات کے پیچھے نہ چھپیں، چوری کا حساب دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات الیکشن کے لیے کر رہے ہیں یا این آر او کے لیے؟ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ آپ کا خیال ہے مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی، خان کی چوری معاف کر دی جائے؟

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کو یہاں تک لانے والا اس کا بیٹا ہے جس نے پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کا بیٹا پنجاب کو لوٹ کر ملک سے بھاگ گیا۔ فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے