پولیس

کراچی پولیس آفس حملے کا زخمی شہید، شہداء کی تعداد 5 ہوگئی

کراچی (پاک صحافت) کراچی پولیس آفس حملے میں زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔ جس کے بعد شہداء کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس حملے میں زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کرگیا ہے۔ دوروز قبل کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کو صرف 3 گھنٹوں کے اندر دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے آپریشن کلین اپ کیا۔

دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے تھے، تاہم زخمی ہونے والے پولیس اہلکار عبداللطیف آج زخموں کی تاب بہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے، اور کراچی پولیس آفس میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ترجمان ایس ایس یو کے مطابق شہید ہونے والا اہلکارعبداللطیف سیکیورٹی ڈویژن ون میں تعینات تھا، جو دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے