مریم نواز

عمران خان کے مقدمات سیاسی نہیں ہیں، یہ سنگین نوعیت کے جرائم ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے مقدمات سیاسی نہیں ہیں، یہ سنگین نوعیت کے جرائم ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے سیاست میں لانے والے میرے مخالفین ہیں۔اگر نواز شریف کے ساتھ زیادتیاں نہ ہوتیں تو میرا کردار صرف ان کی معاونت کا ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے والد حق پر ہیں اور ان کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے معاملات پر پوری جماعت کی اتفاق رائے نہیں ہوتی۔ سینئر نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ بہت بار نواز شریف اپنی رائے سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور پارٹی کی رائے کو مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں فرائنگ پین کو گرم کر کے کپڑوں پر استری کیا کرتی تھی، میں کبھی نہیں روئی، نہ عوام کے سامنے نہ ڈیتھ سیل میں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کے انتقال پر روئی تھی اور بلیک آؤٹ ہوگئی تھی۔ جیل میں ایک روز خبر ملی کہ میاں صاحب کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس وقت روئی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے