بلاول بھٹو

اگلے انتخابات میں کراچی سے پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  انشاء اللّٰہ اگلے انتخابات میں کراچی سے پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی۔ خیال رہے کہ انہوں   نے مرتضیٰ وہاب کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ چند مہینوں میں ہم نے ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے لیے ڈیلیور کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پیپلز پارٹی کے 15 ماہ کا کسی دوسرے دور سے موازنہ کریں، ہم نے 2018ء سے کراچی سے اپنی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد دگنی کی۔اس سے قبل مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی کی خدمت کرنے کا موقع دینے کے لیے بلاول بھٹو کا مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ اس عہدے پر فائز ہونا اعزاز کی بات ہے اور میں نے عوام کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی۔نے لکھا کہ پچھلے 15 مہینے میرے لیے ایک چیلنج اور سیکھنے کا عمل تھے۔میں ہمیشہ کے ایم سی کے عملے اور لوگوں کی محبت اور تعاون کی قدر کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے