شرجیل میمن

سندھ حکومت کا کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانےکا منصوبہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی یلو لائن پراجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر شرجیل میمن اور عالمی بینک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی بینک کے نمائندوں نے بی آر ٹی یلو لائن کے روٹ کا جوائنٹ سروے کرنے پر اتفاق کیا اور بتایا کہ یلو لائن منصوبے پر 438 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ عالمی بینک کے وفد نے کراچی میں 300 الیکٹرک بسیں لانے کی بھی پیش کش کی ہے جبکہ شہر قائد میں داؤد چورنگی سے نمائش چورنگی تک 21 کلومیٹر کا کوریڈور تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے