خواجہ آصف

9 مئی کے واقعات نے ہماری تاریخ کو داغدار کیا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نے ہماری تاریخ کو داغدار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کی مدت کے دوران کئی ایسے واقعات ہوئے جن سے ہمیں شرمندگی ہے۔ 9 مئی کے واقعات نے ہماری تاریخ کو داغدار کیا، ایک شخص اپنے اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔ پارلیمنٹ کے تقدس کو ہر صورت بحال رکھنا ہوگا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ فخر ہے 33 سال سے اس ایوان میں ہوں، ہم عوام کے نمائندے ہیں، ان کی خدمت ہمارا فرض ہے۔ ہمیں عوام کے ساتھ رشتے قائم رکھنے چاہئیں۔ آج اسمبلی اپنی مدت پوری کر کے رخصت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اراکین اسمبلی کے علاوہ لابی میں کوئی نہیں آتا تھا، اب کھانے کے وقت نہ جانے کون کون آکر کھانا کھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے