ریلوے

کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی عید ٹرین تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

کراچی (پاک صحافت) عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے چلنے والی پہلی عید ٹرین تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ سے مسافر پریشان ہوگئے۔  ذرائع کےمطابق پہلی عید ٹرین سٹی اسٹیشن سے دوپہر ایک بجے روانہ ہونی تھی، عید ٹرین اب تک سٹی اسٹیشن نہیں پہنچ سکی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ عید ٹرین ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی جانے والی ٹرین رش کے باعث مسافروں سے بھر گئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے، ٹرین اور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے.

واضح رہے کہ عید ٹرین کی تاخیر کی وجہ سے اپنے اپنے شہروں کو جانے والے مسافر شکایت کررہے ہیں کہ اندرون ملک کے لیے صرف ایک ٹرین سے بہت مسائل اور پریشانی ہے، خیال رہے کہ اس بار اندرون ملک کے لیے عید پر کوئی اضافی ٹرین بھی نہیں چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے