بلاول بھٹو

نوجوان ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نوجوان ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے، نوجوان نسل خوشحال، مضبوط اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے ہر شعبے اور محاذ پر قیادت کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان ایک خوش نصیب ملک ہے کہ اس کی 63 فیصد سے زائد آبادی 15 سے 33 سال کی عمر پر مشتمل ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ قائد عوام شہید بھٹو نے اپنے دور وزارت اعظمی میں نوجوانوں کو جتنی نوکریاں دیں، اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا تھا، قائد عوام نے پاکستانی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو دوست ممالک میں بھی روزگار دلوایا تھا۔ شہید بینظیر بھٹو کے متعلق تو زبان زد عام تھا کہ بینظیر آئے گی، روزگار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں آخری بار سب سے زیادہ نوکریاں اور روزگار کے مواقع سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر قیادت عوامی حکومت میں ملے، نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی بلاامتیاز فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے