پلوشہ خان

یہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے، پلوشہ خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  یہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہےجس دن ملک میں سول نافرمانی شروع ہوئی وزیراعظم ہاؤس رہے گا نہ اسکی دیواریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بلکل خطرناک ہیں، آج بھی ہماری جان مال اور عوام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے خلاف ایک مہم چلائی جارہی ہےمہم میں تاثر دیا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ڈیل کرلی۔

واضح رہے کہ پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہاکہ یوسف رضاگیلانی استعفی نہیں دیں گے، اتحادی اب بھی اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے شاہ محمود قریشی کے سینٹ میں بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کا قول ہے جس پر احسان کرو اسکے شر سے بچو، کل شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر ثابت کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے