خورشید شاہ

پی پی رہنما خورشید شاہ کا نیب اور حکومت کو بڑ اچیلنج

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور حکومت کو بڑا چیلنج دے دیا،خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی مجھ پر   کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ غریب کی فکر ووٹ لیکر آنے والی حکومت کو ہوتی ہے، یہ حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں قومی احتساب بیورو (نیب) دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے، کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی توحکومت کو بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کا اتحاد اقتدار کیلئے ہے، جو کامیاب نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ  افغانستان سے متعلق ہماری پالیسی واضح نہیں ہے،جوائنٹ سیشن بلا کر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، موجودہ حالات پر حکومت نے اپوزیشن لیڈر سےرابطہ نہیں کیا۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈالتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے