حمزہ شہباز

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ  ہم نے اپنی حکومت بچانے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بوجھ جو (ن) لیگ نے اٹھایا ہے وہ عوام کو معلوم ہے  ، پنجاب اسمبلی میں میڈیا پر پابندیاں اٹھائیں گے اور اس ماہ صحافیوں کو گرانٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا کہ  عسکری ادارے کے سربراہ  کے  خلاف زہر اگلا گیا ، عمران نیازی کا سازش کا پول کھل گیا ، اس کا دل اس وقت نہ کانپا کہ حکومت نہ رہی تو ایٹمی قوت نہیں رہے گی۔ عدالت عظمی میں کہا کہ آپ کا وقت قیمتی ہے جس طرح ڈپٹی اسپیکر پر جان لیوا حملہ کیا گیا ، ان کو کون شاباشی کے اشارے کرتا رہا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ  عمران نیازی نے پہلے کہا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، عمران خان ایک طرف آئی ایم ایف سے وعدے کررہا تھا اور دوسرا کہہ رہا تھا کہ عوام کو سستا پیٹرول دوں گا، دل پر پتھر رکھ کر سخت فیصلے کیے اور یہ اپنی حکومت بچانے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے