شہباز گل

بلاول اور حمزہ کی ملاقات پر شہباز گل کا شدید ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی ملاقات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  آج ایک چور کی دوسرے ضمانتی چور سے ملاقات ہوئی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سڑکوں پر گھسیٹنے والوں سےاقتدار کی بھیک مانگنے پرشرم نہیں آئی؟ ‏پیٹ پھاڑنے کی بڑھکیں توکبھی قدموں میں سیاست صرف آل شریف ہی کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو کی ملاقات شدید ردعمل کا اظہارکیا، شہباز گل کا کہنا تھا کہ  ایک بہادر عورت کو آپ کے والد اور چچا حضور کی ہدایت پر گالیاں بکی ‏جاتی تھیں، سیاست میں گالم گلوچ پروان چڑھانے والے نااہل لیگ ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ اپنی ذات سے ہٹ کرقومی سیاست شریف و زرداری خاندان کے بس کی بات ‏نہیں۔ خیال رہے کہ حمزہ شہباز اور بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آچکی ہے۔

واضح رہے کہ  پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور حمزہ شہباز کی ہونے والے ملاقات کے دوران رانا ثنا اللہ نے ایک نئی پیش کش کا ذکر کیا اور بتایا کہ پی ٹی آئی کے 23 ایم این ایز نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا، وعدہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں آئی تو پی ڈی ایم کا ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیش کش سن کر بلاول بھٹو نے پوچھا کہ ایم این ایز کا تعلق کس صوبے سے ہے، رانا ثنا نے بتایا کہ سب کا تعلق پنجاب سے ہے، پیش کش کی حمزہ شہباز نے بھی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے