مریم نواز

کارکن تیاری کرلیں، نوازشریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کارکن تیاری کرلیں، نوازشریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اصل طاقت نوجوان ہیں، یہ دور نوجوانوں کا ہے، زندگی کے ہر شعبے میں ترقی ان کا حق ہے۔ پارٹی ہر سطح پر یوتھ اور اس کے نمائندوں کو آگے بڑھنےکا موقع دے گی، آپ نے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے، ن لیگی شیروں نے ہر موقع پر فرنٹ لائن واریئرز کا کردار نبھایا ہے۔ نواز شریف نے جب بھی نوجوانوں کو کال دی، انہوں نے اپنے قائد کی کال پر لبیک کہا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا۔ اس کا عملی مظاہرہ قوم نے 2014ء کے دھرنے اور 9 مئی کے واقعات کی صورت میں دیکھا، فتنہ فساد گروپ نے پاکستان میں ڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے