آپریشن

مردان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

مردان (پاک صحافت) مردان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عمہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع مردان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے