خرم دستگیر

آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب ہیں۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بہت سارے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف نے دفاعی بجٹ میں کمی کی کوئی بات نہیں کی، آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب ہیں۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم گزشتہ چند روز سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان تیکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد اب پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے مختلف شعبوں میں سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے