مرتضی سولنگی

مہنگے داموں تیل خرید کر سستا فروخت نہیں کرسکتے۔ نگراں وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ ہم مہنگے داموں تیل خرید کر سستا فروخت نہیں کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کو بہتر کرنا ہے، کابینہ کو سرکاری اخراجات کو کم کرنا ہے، آئین اور قانون کے تحت نگران حکومت کی جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری کریں گے۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے پُرعزم ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات میں ہمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن پہلا ووٹ نگران وزیراعظم اور پھر کابینہ کے ارکان ڈالیں گے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کے ہر رکن سے اس کی وزارت کے بارے میں بریفنگ لی، کابینہ کے اجلاس میں معیشت کی بحالی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے