میرا

فیملی کورٹ کے بعد سیشن کورٹ نے بھی میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) سیشن کورٹ لاہور نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازع اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق کورٹ نے اداکارہ کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کررکھی تھی۔ فیملی کورٹ نے بھی اداکارہ میرا  کو عتیق  الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔ خیال رہے کہ اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اور عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا۔

واضح رہے کہ 2018 میں لاہور کی فیملی عدالت نے بھی  18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں اداکارہ میرا کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے