رحمان ملک

ڈسکہ میں پارلیمانی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔ رحمن ملک

کراچی (پاک صحافت) رحمن ملک کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں صرف مسلم لیگ ن کی نہیں بلکہ پارلیمانی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔ جس سے پیپلزپارٹی کے موقف کی بھی تائید ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں فری کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ ہماری حکومت کورونا ویکسین کے نام پر کاروبار میں مصروف ہے۔ حکومتی سطح پر ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔

رحمن ملک کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کچھ دن بعد بڑا کردار ادا کریں گے جس کے لئے ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔ ڈسکہ میں جیت پارلیمانی سیاست کی ہوئی ہے۔ ڈسکہ میں نون لیگ کی جیت پیپلز پارٹی کے مؤقف کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا مزدور پیشہ افراد کے بچوں کو بڑے تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے