امریکا میں کرسمس کے موقع پر بم دھماکا، 3 افراد زخمی ہوگئے

امریکا میں کرسمس کے موقع پر بم دھماکا، 3 افراد زخمی ہوگئے

امریکی شہر نیش ول کے وسط میں صبح سویرے واقع نیش وِلی میں سڑک پر کھڑی ایک موٹر ہوم میں رکارڈ کیے گئے پیغام کے چلنے کے بعد دھماکا ہوگیا جس میں تنی افراد کے زخمی ہونی کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے گاڑی میں ہونے والے دھماکے کو جان بوجھ کر اقدام قرار دیا، کرسمس کی صبح ہونے والے دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے تاہم ان میں سے کسی کی بھی حالت تشویش ناک نہیں۔

حکام نے بتایا کہ اس بات کا اب تک علم نہیں کہ گاڑی کے پھٹتے وقت گاڑی میں کوئی موجود تھا یا نہیں تاہم پولیس نے چند گھنٹوں بعد اطلاع دی کہ تفتیش کاروں کو جائے وقوع کے قریب سے انسانی باقیات ملی ہیں۔

ایف بی آئی کے تفتیش کاروں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کیا تو نیش ول کے میئر جان کوپر نے ہفتے کے اختتام پر جائے وقوع کے اطراف کرفیو لگانے کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ امریکی ریاست ٹینیسی کے اس شہر کے کو مزید کو کوئی خطرات نہیں۔

حکام نے دھماکے کے ممکنہ مقاصد کے بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی اور نہ ہی اس کی ذمہ داری کا کسی بھی تنظیم کی جانب سے دعوٰی کیا گیا۔

دھماکا ایسے وقت میں سامنے آیا جب کچھ لمحے پہلے ہی افسران نے علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات پر اقدامات شروع کیے تو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب شہر نیشول میں واقع اے ٹی اینڈ ٹی عمارت کے باہر کھڑی گاڑی کا معلوم ہوا تھا۔

نیشول کے پولیس چیف جان ڈریک نے رپورٹرز کو بتایا کہ پولیس نے ایک ریکارڈ شدہ آواز سنی جس میں کہا گیا تھا کہ 15 منٹ میں بم پھٹ جائے گا۔

مقامی ٹی وی پر نشر کی جانے والی ایک ریکارڈنگ میں سنا گیا کہ گاڑی سے ریکارڈنگ چل رہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اب یہ علاقہ خالی کرنا ہوگا، اب یہ علاقہ خالی کرنا ہوگا، اگر آپ یہ پیغام سن سکتے ہیں تو فوری یہاں سے جائیں، اگر آپ یہ پیغام سن سکتے ہیں تو فوری یہاں سے جائیں۔

پولیس ترجمان ڈان آرون نے بتایا کہ اہلکار جلد از جلد قریبی عمارتوں میں گھر گھر جاکر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے تھے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جو جائے وقوع کی جانب آرہے تھے کہ گاڑی دھماکے سے اڑ گئی۔

نیش ول پولیس ڈپارٹمنٹ نے اپنے ٹوئٹر پر گاڑی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی رات ایک بجکر 22 منٹ پر اس علاقے میں پہنچی تھی، ریسکیو حکام نے بتایا کہ تین افراد کو معمولی زخمی ہونے پر مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔

دن کے آغاز میں کرسمس کی تعطیل اور عوامی اجتماعات پر کورونا وائرس کی موجودہ پابندیوں کے سبب دکانیں اور دیگر عمارتیں بند تھیں جس سے جانی نقصان کم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے