الیکشن کمیشن

ڈسکہ ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسکہ ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخاب صاف و شفاف اور پرامن ماحول میں منعقد ہوا جس پر تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب کے شفاف اور پُرامن ماحول میں انعقاد کے لیے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے اس سلسلے میں کامیابی سے امور سر انجام دیئے اور حلقے میں موجود رہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز اور پاکستان آرمی نے بھی ضمنی انتخاب کے پُرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پولنگ اسٹاف نے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے، الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی مستعدی سے اس قومی فریضے کو سر انجام دیا۔ اعلامیئے میں متعلقہ اداروں کے علاوہ بھرپور شرکت کرنے پر ڈسکہ کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے