قادر مندوخیل

عبدالقادر مندوخیل کا سوئیڈن کے سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈن ہو یا کوئی بھی ملک اس کے سفیر کو ملک سے نکالنا چاہیے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ مطالبہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقررہ وقت سے 1 گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی و پی پی رہنما عبدالقادر مندوخیل نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سوئیڈن کے سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عبدالقادر مندوخیل نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ قرآن کی بے حرمتی اور مسجدوں پر حملے ہو رہے ہیں، ہم اور ہمارا ایوان خاموش کیوں ہے؟ اس موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے انہیں جواب دیا کہ ہم اس پر خاموش نہیں، آپ یہاں نہیں تھے، ہم نے مشترکہ اجلاس میں اس کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے