سراج الحق

پی ٹی آئی نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے پاکستانی عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تین سالوں میں مکمل طور پر فلاپ ہوگئی ہے۔ سندھ حکومت وفاقی حکومت والی روش اختیار کر کے جمہوریت کے مخالف ہونے کا ثبوت نہ دے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حقوق کراچی کے لیے دھرنا کی حمایت کرتے ہیں، پی پی مذاکرات کا راستہ اپنائے، بلاول بھٹو، آصف علی زرداری سندھ حکومت کو کہیں کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی محض اکثریتی جماعت ہونے کی وجہ سے کراچی کے عوام کو ناراض نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے