بلاول

ایک جماعت ان دنوں الیکٹیبلز کی تلاش میں ہے، بلاول بھٹو

مردان (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک جماعت ان دنوں الیکٹیبلز کی تلاش میں ہے، اگر ایک بار پھر کسی کو مسلط کیا گیا، الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوا تو عوام نقصان اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب سلیکٹڈ راج کسی صورت قبول نہیں کریں گے جو سیاستدان مہنگائی لیگ میں شامل ہوں گے الیکٹیبلز نہیں رہیں گے، یہ زمینی حقیقت ہے کہ مہنگائی لیگ میں شامل ہونے والا الیکٹیبلز نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یاد دلانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے، شہید ذوالفقار بھٹو نے کسانوں کو زمینوں کا مالک بنایا، قائد عوام نے عوام کے لیے جدوجہد کی، شہید محترمہ 30 سال تک عوام کے لیے جدوجہد کرتی رہیں، 2 آمروں سے ٹکرائیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی دشمن وہی پرانی سیاست ہے، اب ہمیں نئی سیاست کا آغاز کرنا پڑے گا، نئی سیاست سے ہم ان مسائل سے نکل سکیں گے، پرانے سیاست دان ماضی میں پھنسے ہوئے ہیں وہ آج کی سوچتے ہیں نہ کل کی، سب کو نظر آرہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، ہم تقسیم، نفرت، گالم گلوچ کی سیاست کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مہنگائی، بے روزگار ی اور غربت سے ہے، ہم نے ملک کو نئے انداز میں آگے بڑھانا ہے، میں اور آپ مل کر ملک کو ان مسائل سے نجات دلائیں گے، عوام کا ہر فیصلہ ماننے کو تیار ہوں، عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے