فیصل کریم کنڈی

ڈرامہ بازی اور بھونڈی الزام تراشی سے عمران خان کے مقاصد پورے نہیں ہونگے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ڈرامہ بازی اور بھونڈی الزام تراشی سے عمران خان کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے، اب عوام عمران خان کا گھناونا چہرہ پہچان چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ گھڑنے اور جھوٹ بولنے میں غضب کا فن رکھتے ہیں۔ اڈیالا جیل پنجاب میں ہے پنجاب میں حکومت ان کی ہے، گل پر تشدد کیسے ہوا، عدالت نے گل کے ریمانڈ کا حکم دیا تو تماشا کھڑا کردیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ کوئی جمہوریت پسند جماعت ملک کے اداروں کے خلاف منظم مہم نہیں چلاتی، عمران خان چاہتے ہیں تمام ادارے ان کے ٹائیگرز کا کردار ادا کریں۔ عمران خان کی خواہش ہے کہ انہیں 2018 کی طرح دوبارہ اقتدار میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی محب وطن سیاست دان دشمن ممالک کی فنڈنگ قبول نہیں کرتا، عمران خان مرضی جتنا شور مچائے انہیں قانون کے دائرے میں آنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے