الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نامناسب ریمارکس دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو کمیشن اور اس کے ارکان کے خلاف نامناسب ریمارکس دینے اور الزامات لگانے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ جن میں انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران خان نے 12، 18، 21 جولائی کو اپنے جلسوں میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف توہین آمیز اور ناشائستہ زبان استعمال کی ہے۔ انہوں نے توہین آمیز زبان استعمال کرکے عوام کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اکسایا جو کہ آئندہ الیکشن کے عمل کو متعصب کرنے کی کوشش ہے جو کمیشن کی واضح توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے