اسد عمر

فواد چوہدری کے بعد اسد عمر کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) فواد چوہدری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے دن جو واقعات ہوئے اس کی تفصیل میں جانا چاہتا ہوں کہ آخر یہ کیوں ملک کے لیے خطرناک تھے؟۔ جانیں گئیں، لوگ زخمی ہوئے اور املاک کا بھی نقصان ہوا۔ لیکن خطرناک بات یہ تھی کہ فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسد عمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، جیل انتظامیہ کے مطابق انہیں کو عدالتی حکم پر رہا کیا گیا۔ اسد عمر رہائی کے بعد گیٹ نمبر ایک سے پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے تھے۔ انہیں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کی نفری تاحال موجود رہی اور خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ انہیں دوباہ گرفتار کرلیا جائے گا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کو دو مقدمات میں دو دن گرفتاری سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے