شاہد خاقان

عمران خان کے بیانات سے واضح ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے، شاہ خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت)  سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر  شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدنصیبی ہے کہ ملک پر اس قماش کی ذہنیت مسلط ہے، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانات سے واضح ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمران ٹولے کا تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، مریم نواز کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی۔ بدنصیبی ہے کہ ملک پر اس قماش کی ذہنیت مسلط ہے، اُنہیں ریاست مدینہ کا تھوڑا سا بھی پتہ ہوتا تو خاتون کے لئے یہ رویہ اختیار نہ کرتے۔

واضح  رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بیانات سے عمران خان اور ان کی حکومت کی ذہنیت جھلک رہی ہے۔ دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپبے بیان میں کہا کہ مریم نواز کے خلاف وزراء کی زبان درازی گھٹیاذہنیت کی عکاسی ہے، گھٹیا ذہنیت معاشرے کو گندگی کا جوہڑ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے