میرا جی

فنی کیرئیر میں آج تک کسی سے بھی حسد نہیں کی، اداکارہ میراجی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ادکارہ میراجی  کا کہناہے کہ انہوں نے اپنی فنی کیرئیر میں آج تک کسی سے بھی حسد نہیں کی۔ ان کا کہنا  ہے کہ اداکاری ایک مشکل فن ہے اور اسے سیکھنے میں ساری زندگی گزر جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے لالی ووڈ اداکارہ نے کہاکہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا تاہم دوسروں کی جانب سے اس منفی رویئے کا شکار رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور اسی کی بدولت مقام حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ  انہوں نے مزید کہا کہ نئے آنے والوں کو ہم جیسے فنکاروں سے سیکھنا چاہئے کیونکہ کل یہی ہماری جگہ پر آئیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں لیکن نہ جانے کیوں لوگ کچھ معاملات کو مجھ سے منسوب کرتے ہیں جس کا مجھے جواب دینا پڑتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے