صدر عارف علوی

ڈاکٹر عارف علوی کے بطور صدر 5 سال پورے

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈاکٹر عارف علوی کے بطور صدر 5 سال پورے ہوگئے، ان کی مدت 8 ستمبر کو رات 12 بجے مکمل ہوگئی۔ عارف علوی مدت پوری ہونے کے باوجود عہدے پر رہنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر بن گئے، نئی اسمبلی منتخب ہونے تک صدر علوی اپنا کام جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عارف علوی 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اتحادیوں کے ووٹ سے منتخب ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر اسمبلی توڑنے اور جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھیجنے پر سیاسی اور قانونی حلقوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا رہا۔ گزشتہ ماہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور ملٹری ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کے بیان پر بھی پنڈورا باکس کھلا، صدر علوی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل کے قانون بن جانے پر اس کی ذمہ داری اپنے اسٹاف پر عائد کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 13ویں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی 5 سالہ مدت 8 ستمبر کو ختم ہوگئی، آئین کے آرٹیکل 41 شق چار کے مطابق صدر کا الیکشن صدارتی مدت ختم ہونے سے زیادہ سے زیادہ 60 اور کم سے کم 30 دن قبل کروایا جائے گا۔ اگر اسمبلی اس دوران توڑ دی گئی ہو تو صدارتی انتخاب عام انتخابات ہونے کے بعد 30 دن کے اندر کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے