راجہ پرویز اشرف

عمران خان سوچ سے زیادہ نااہل ہے، راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک  صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف  کا کہنا ہے کہ عمران خان تو سوچ سے بھی زیادہ نااہل ہے۔ عمران خان نے پاکستان کے روپے کی قیمت ختم کر دی، بلاول نے ان کو تین سال تک مہلت دی، وہ کہتا ہے کہ مجھ سے زیادہ یورپ کو کوئی نہیں سمجھتا اور کہتا ہے جرمنی اور جاپان کی سرحد اکٹھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشر  نے  راجہ پرویز اشرف نے گو نیازی گو نیازی اور زندہ باد لانگ مارچ عمران خان کویک واش کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ آپ لوگوں کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دوں گا، کہتا تھا بجلی گیس، دوائیاں سستی کردوں گا۔

واض رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا اگر کرسی مل گئی ہے تو ملک کی خدمت کرو، مگر عمران خان کو یہ بات سمجھ نہیں آئی۔  بلاول تو جمہوری قائد ہے جسکی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ اس نے کیا کیا ہے آج تک کس منہ سے کرسی پہ بیٹھا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے