بلاول بھٹو

قیام پاکستان جیسا عظیم کارنامہ قائداعظم کی جمہوری جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان جیسا عظیم کارنامہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی جمہوری جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِاعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن یہ عزم کریں کہ پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں جہاں جمہوریت مظبوط ہو۔ پاکستان قائداعظم کی جمہوری جدوجہد، بے مثل سیاسی بصیرت، مضبوط قوتِ ارادی اور دیانتداری کا نتیجہ ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ملک میں سب کے لئے سماجی انصاف چاہتے تھے، قوم کو ہر مشکل امتحان میں قائدِاعظم کی پیروی کرنا ہوگی، جو ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر سیلاب کی شکل میں ارضِ وطن کو ایک چیلینج کا سامنا ہے، ایک ایسی ریاست بنائیں جہاں آئین و پارلیمان کی بالادستی، انسانی حقوق کی پاسداری اور سب کے لئے اقتصادی مواقع میسر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے