الیکشن

گلگت بلتستان، ایل اے 13 استور ون پر پولنگ کا وقت شروع

گلگت بلتستان (پاک صحافت) گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور ون کی نشست پر پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ ن لیگ کے رانا فرمان علی، پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان اور پی ٹی آئی کے خورشید احمد خان سمیت 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا سلسلہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا، الیکشن کے لیے 56 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نشست سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے