فیصل واوڈا

صدر مملکت الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے ان پر بڑے کیسز ہیں۔ فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے ان پر بڑے کیسز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے نو مئی کے واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک سو چونسٹھ کا بیان ریکارڈ کردیا ہے، وہ سب چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام لگا کر الگ ہوجائیں گے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ ان کے کیسز ابھی ختم نہیں ہوئے۔ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے، صدر مملکت پر بڑے کیسز ہیں، مگر ابھی انہیں استثنی حاصل ہے۔ صدر مملکت کو ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ادویات کھاتے رہیں، صدر ادویات کھانا چھوڑ دیں گے تو طبیعت خراب ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کمرے میں بھی قید ہو تو ذہنی مریض ہو جاتا ہے، جرائم پیشہ افراد کیلئے جیل کاٹنا آسان ہوتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے جیل کاٹنا آسان نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو پھنسوانے والے ان کے مشیر ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن میں نہیں دیکھ رہا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے