آٹا

چینی کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ، شہری پریشان

لاہور (پاک صحافت) چینی کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی آضافہ کر  دیا گیا ہے، جس کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  پنجاب کے فلور ملز نے صوبے میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت  860 روپے سے بڑھا کر 1020 روپے مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 1020 روپےکا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلار ملزکو سرکاری گندم کاکوٹہ بند کردیاگیا ہے جس کے باعث آٹےکا 20 کلوکا تھیلا اب 860 روپےکا نہیں ملے گا، اس کی قیمت اب 1020 روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ  چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا مزید کہنا تھا کہ بازار سے گندم 1900 روپے فی من مل رہی ہے اس لیے گندم مہنگی ہونے کی وجہ سےآٹابھی مہنگا ہوگیا ہے۔ خیا ل رہے کہ  چینی کی قیمت میں بھی انتہائی اضافہ ہو گیا ہے،  شہریوں کے مطابق عام دکانوں پر چینی کی قیمت 110 روپے تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے