پاک ایران راہداری

پاک ایران سرحد پر مزید دو نئی راہ داریاں کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان  اور ایران نے تجارت اور سیاحتی فروغ کے لئے مزید دو نئی راہ داریاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا کہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحد ی راہداریاں کھولنے سے نہ صرف دو طرفہ تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاعی پیداوار  زبیدہ جلال سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ایران نے سرحد  پر 2 نئی بارڈر کراسنگ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے سیاحت و تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔ دوسری جانب  وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ  زبیدہ جلال سے ملاقات میں ملاقات میں پاکستان اور ایران کے مابین دو بارڈر کراسنگز چوک آپ اور جلگی( بلیدہ )کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کا  ایرانی قوم کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے