اسحاق ڈار

نگراں حکومت دہشتگردی پر اِن کیمرا بریفنگ دے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیرِ خزانہ، مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں حکومت دہشت گردی پر اِن کیمرا بریفنگ دے، اگر کوئی کہے کہ کارروائی میں ٹھہر جائیں تو ایسی چیزوں پر انتظار نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوانِ بالا میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضربِ عضب کا فیصلہ نواز شریف حکومت میں ہوا، 2013ء کے بعد دہشت گرد کارروائیوں میں کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے بعد پالیسی میں تبدیلی آئی، افغانستان میں طالبان کی حکومت آئی تو ہمارے ذمے دار وہاں پہنچے۔ سینیٹر نے کہا کہ ہم ماضی میں دہشت گردوں کے خلاف معنی خیز ایکشن نہیں لے سکے تھے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ کابل میں انڈر اسٹینڈنگ کے تحت سینکڑوں سخت دہشت گردوں کو پاکستانی جیلوں سے رہا کیا گیا، ہم نے پالیسی پر یو ٹرن لیا اور سخت دہشت گردوں کی رہائی کے بعد ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے