مردم شماری

ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے نئے اعداد و شمار جاری

کراچی (پاک صحافت) ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے صوبہ سندھ کے ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے۔ اعداد شمار کے مطابق سندھ کی آبادی پانچ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو نے کہا کہ سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی جس کی تعداد 5 کروڑ 50 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر ادارہ شماریات نے بتایا کہ کراچی کی آبادی ایک کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ حیدر آباد ڈویژن میں ایک کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 208 افراد کی گنتی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے