پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لئے، اہم فیصلے

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بڑوں نے سر جوڑ لئے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت مخالف اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں تینوں رہنماؤں نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین  سینیٹ کے انتخاب میں شکست کی وجوہات تک پہنچنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے  تینوں رہنماؤں نے لانگ مارچ کی تیاریوں اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا کہ صادق سنجرانی سے قریبی تعلق رکھنے والے اپوزیشن اراکین کو چیک کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ مسترد اور پھر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوارکو وہ سب ووٹ کیسےمل گئے؟

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب استعفوں کے بغیر لانگ مارچ فائدہ مند نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 42 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جب کہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ پریزائیڈنگ افسر سید مظفر شاہ نے یوسف رضا گیلانی کو ڈالے گئے 7 ووٹ مسترد قرار دیے تھے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن ٹریبونل جانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے