احسن اقبال

قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک کر حقائق کو نہیں جھٹلایا جاسکتا، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے جاری بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک کر حقائق کو نہیں جھٹلایا جاسکتا، عمران خان کی اعلیٰ کارکردگی میں ہر پاکستانی مزید 91 ہزار روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔وہ لیڈر کہاں گیا جو کہتا تھا ان قرضوں سے بھوکا بچہ کیسے کھانا کھائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 3 سال میں ہر پاکستانی کے ذمے قرض میں مزید 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 39 ماہ میں پاکستان پر واجب الادا رقم 50 اعشاریہ 5 کھرب تک پہنچ چکی ہے۔عمران خان کی حکومت نے 16 ہزار ارب روپے صرف خسارے میں جھونک دیے، یہ نالائقی پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کو برائے فروخت بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ  وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ وقت پر ایل این جی کا سودا نہیں کیا گیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر بجلی اور گیس پر بھی پڑے گا۔ وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان رسیدیں مانگتے ہیں پہلے آپ فارن فنڈنگ کیس کی رسیدیں دیں، 10سال سے پی ٹی آئی سے فارن فنڈنگ کاحساب مانگاجا رہا ہے، جو نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آج جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (پاک صحافت) آڈیو لیکس کیس میں عدالتی معاون اعتزاز احسن نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے