پی ڈی ایم

سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کا بڑا اقدام

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بڑا اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم کی تینوں بڑی جماعتوں کے قائدین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کو مزید متحد و مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران تینوں قائدین نے سینیٹ الیکشن میں شکست پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے ساتھ خیانت کرنے والے ممبران اور حکومتی چال بازیوں کا سختی سے نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اب صرف لانگ مارچ سے کام نہیں چلے گا بلکہ ہمیں مل کر استعفے پیش کرنا ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار کے ووٹ مسترد جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومتی امیدوار کو ووٹ کیسے مل گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے