شہباز شریف

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد میں 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان کیا گیا ہے، یوم دستور ہر سال ملک بھر میں منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یوم دستور عوام اور ملک کے لیے آئین اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرےگا، کنونشن ریاستی اداروں پر زور دیتا ہے کہ 1973 کے آئین پر مکمل عمل درآمد کریں ، ریاستی ادارے وہ تمام ضروری اقدامات کریں جن سے عوام کےحقوق اور  مفادات کا تحفظ ہو، ریاستی ادارے وہ تمام ضروری اقدامات کریں جن سےدفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا1973 کے  آئین میں مختلف اوقات میں ترامیم کی گئیں،  ڈکٹیٹر شپ کے زمانے میں ترمیم کی گئیں لیکن آج بھی آئین زندہ ہے۔ یہ وہ آئین ہے جس کو 50 سال پہلے بنانے کے لیے سیاسی مخالفین مل بیٹھے تھے، آج جمہوریت کے لیے انتہائی اہم دن ہے، یہ کارنامہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے